سردیوں کے پھل | Winter’s Fruits
سردی کے موسم میں کئی قسم کے پھل پیدا ہوتے ہیں جیسے کینو،مسمی،نارنگی،فروٹر وغیرہ۔ ان کا ذائقہ ترش ہوتا ہے۔ یہ پھل وٹامن سی سے بھرپور ہوتے ہیں۔ عموماً لوگوں کو سردی میں ترش اور کھٹی چیزیں کچھ زیادہ ہی کھٹی محسوس ہوتی ہیں اس کی وجہ موسم کی خنکی ہوتی ہے۔ بہت سے لوگ سمجھتے ہیں کہ سرد 
موسم میں ترش پھل کھانا نقصان دہ ہوتا ہے حالانکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔

 

Winter's Fruits

لوگ سمجھتے ہیں کہ سرد موسم میں ترش پھل کھانا نقصان دہ ہوتا ہے حالانکہ حقیقت اس کے برعکس ہے

یہ کیسے ممکن ہے کہ جو پھل خاص سردیوں میں ہوتے ہیں وہ انسانی صحت کے لئے نقصان دہ ہوں۔ سردی میں ہمیں وٹامن سی کی ضرورت زیادہ ہوتی ہے۔ اسی لئے رب العالمین نے اس موسم میں ایسے پھل اور سبزیاں پیدا کیں جو وٹامن سی سے بھرپور ہوں۔ وٹامن سی ہمارے جسم میں موجود پانی اور خون میں حل ہو جاتا ہے۔ یہ ہمارے بالوں اور جلد کی نشوونما خوب کرتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق وٹامن سی فالج کے مریضوں کی صحت کی طرف بحالی میں نمایاں کردار ادا کرتا ہے۔

 

اسی طرح بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے اور اس کو متوازن رکھنے میں مددگار ہے۔کولیسٹرول،اعصابی تناؤ،ہڈیوں اور ناخنوں کی کمزوری،الرجی اور خشک جلد سے بچاؤ میں وٹامن سی اہم کردار ادا کرتا ہے۔دل کی بیماریوں سے بچاؤ میں وٹامن سی معاون ہے۔سردی کے موسم میں نزلہ زکام ایک عام بیماری تصور کی جاتی ہے،وٹامن سی کے معتدل استعمال سے نزلہ زکام سے بچا جا سکتا ہے اور سرد موسم سے لطف اُٹھا سکتے ہیں۔

سردیوں کے پھل | Winter’s Fruits

جس طرح ہر چیز کے فائدے بھی ہوتے ہیں اسی طرح نقصانات بھی ہوتے ہیں۔ وٹامن سی کو بھی اعتدال میں رہ کر استعمال کرنا چاہیے۔ماہرین عموماً ایک دن میں 75 سے 90 ملی گرام وٹامن سی استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔کینو موسم سرما کا خاص پھل ہے۔اس میں 85 فیصد کیلوریز ہوتی ہیں۔ اس میں کولیسٹرول کی مقدار نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے۔ دن میں کم از کم دو کینو کے استعمال سے نہ صرف آپ کی غذائی ضرورت پوری ہو سکتی ہے بلکہ کمزور جسم والے افراد اور بچوں میں بھوک کی اشتہا بڑھانے کا بہترین ٹوٹکا ہے۔

 

کینو کے متواتر استعمال سے قوت مدافعت میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ کینو کے استعمال سے فربہی مائل افراد اپنے وزن پر قابو پا سکتے ہیں۔شوگر کے مریض اپنا انسولین لیول بڑھا سکتے ہیں۔ اسی طرح کینو کھانے سے بینائی پر بھی اچھا اثر پڑتا ہے۔

سردیوں کے پھل | Winter’s Fruits
سردی کے موسم میں چقندر جیسی مفید اور سستی سبزی آپ کو وٹامن سی اور خون کی کمی سے نجات دلا کر صحت مند جلد اور جسم عطا کرتی ہے۔چقندر کو بطور سلاد اور سالن کی صورت میں پکا کر بھی کھایا جا سکتا ہے۔ اس کا جوس خون کی کمی دور کرنے کے لئے بہترین ہے۔ کمزور افراد گاجر کی طرح چقندر کا حلوہ بھی بنا کر استعمال کر سکتے ہیں۔ اسے پیس کر یا جوس نکال کر چہرے پر لگانے سے چہرہ سرخی مائل اور شاداب ہو جاتا ہے۔

 

Share with your F&F:

Stay in the loop with the latest updates!

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top